چترال:لوئر چترال شیشی کوہ میں جمعہ کی سہ پہر مسلادھار بارش سے وادی کے کئی مقامات پر سیلاب نے تباہی مچادی ۔ اور ابتدائی اطلاعات کےمطابق ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک ، کئی مال مویشی ، تیرہ گھروں اور مدرسہ کو نقصان پہنچا ہے۔ علاقے کے اکثر مقامات جا بجا سیلاب کی وجہ سے ایک دوسرے سے کٹ کر رہ گئے ہیں ۔ اور صحیح طور پر اطلاعات دستیاب نہیں ہیں ۔ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے مزید جانی نقصانات کا خد شہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ جان بحق ہونے والوں میں خاتون نسرین بی بی زوجہ نور عظیم ، حضرت عمر ولد زیربلی ، غلام فقیر ولد خیر ملک اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے ۔ جس کی لاش قریبی مقام پر ملنے کے بعدورثا ہسپتال لائے بغیر واپس آبائی گاوں لے گئے ۔ اسی طرح خاتون کی لاش حضور بیکاندہ دروش کے قریب دریا سے ملی ۔ جبکہ دو لاشوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال دروش پہنچایا گیا ۔ سیلاب سے 11 ع…
1,025 total views, 4 views today