سوات: سیاحتی علاقے ملم جبہ میں فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے بارہ سو سے زائد مریضوں کا معائینہ کیا اور دو لاکھ روپے مالیت سے زائد ادویات تقسیم کئے، تفصیلات کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے ملم جبہ کےمقامی مکینوں کے لئے سمسنز گروپ آف کمپنیز نے ہفتے کے روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں چار سپیشلٹ ڈاکٹر او دس کے قریب میڈیکل کے دیگر اہلکاروں نے بارہ سو سے زائد مریضوں کا معائینہ کیا، جس میں جنرل معائینہ چار سو پچاس سے زائد خواتین، بچے اور دیگر افراد ، اس طرح تین سو پچاس سے زائد بچوں، ایک سو دس سے زائد آنکھوں کے مریض اور دوسو کے قریب چمڑے کے مریضوں کا معائینہ گیا ان مریضوں میں دو لاکھ مالیت سے زائد ادویات تقسیم کئے گئے ، اس موقع پر ماہر ڈاکٹرشمشیرعلی نے میڈیا کو بتایا کہ ملم جبہ ایک پسماندہ علقہ ہے اس علاقے میں موسم زیادہ تر سرد ہوتا جس کی وجہ سے چمڑے کی بیماریاں عام ہے اس کے ساتھ بزرگوں کو انکھوں کے امراض زیادہ اس طرح خواتین اور بچوں کو بھی کئ مسائل ہے اس سلسلے میں ماہر ڈاکٹروں نے مفت معائینہ کیا اور بیمار لوگوں کو ادویات بھی دئے، مقامی لوگوں ن میڈیا کو بتایاکہ ملم جبہ دور دراز علاقہ ہے یہاں سے اسپتال دور ہے مقامی لوگ زیادہ تر غریب ہے وہ مہنگے ڈاکٹرں کے فیس نہیں دے سکتے فری میڈیکل کیمپ علاقے کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے جس پر وہ سامسن کمپنی اور ماہر ڈاکٹروں کے شکر گزار ہے ،
790 total views, 2 views today