پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پشاور میں سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر بیڈمنٹن کے انٹر نیشنل کھلاڑی مراد علی نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ان کے ہمراہ چیف کوچ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا شفقت اﷲ ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ، نیشنل کوچز ندیم خان اور حیات اﷲ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئے کیمپ میں صوبے بھرسے انڈر 16، انڈر 21 اور قومی چیمپئن کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، کیمپ میں نجیب این ڈی خٹک کھلاڑیوں کو لیکچرر دیکر انہیں جدید مہارتیں اور تکنیک سکھا ئی جبکہ کوچزندیم خان اور حیات اللہنے بیڈمنٹن کی بنیادی تکنیکس سے روشناس کرایا،جیم اورایکسرسائز کے حوالے سے نیشنل ایھلیٹ زاعفران آفریدی نے کھلاڑیوں ٹریننگ اور معلومات دی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل چیمپئن مراد علی نے کہا کہ جسمانی فٹنس ،سپورٹس نیوٹریشن سے آگاہی کھلاڑیوں کے لئے بہت ضروری ہے وہ کھیل کے ساتھ ساتھ فٹنس اور نیوٹریشن پر توجہ دیں گے تو ان کی صلاحیتیں بڑھیں گی۔ کوچزندیم خان اور حیات اللہ کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں کی تربیت کا مقصد کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھارلاناہے تاکہ وہ اپنے کھیل کو بہتر بناکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کا نام روشن کرسکے۔انکاکہناتھاکہ صوبے میں بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان اور ڈی جی سپورٹس خالد خان کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں اورگراس روٹس لیول پر کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،حیات اللہ نے کہاکہ پشاورسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفرشاہ بھی کھلاڑیوں کی بہترسرپرستی و رہنمائی کررہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا کھلاڑیوں سے ملے اور انہیں دی جانے والی تربیت کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا جس سے وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھیں گے۔





+3
<img class="gewbibgg" src="data:;base64, ” width=”18″ height=”18″ />
4141
939 total views, 4 views today
Comments