سوات:چیئرمین سوات تعلیمی بورڈ سید نبی شاہ اور کنٹرولر امتحانات عمر حسین نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرکے شفاف بنا دیا گیا ہے سوات بورڈ نے ” آن لائن ” سسٹم کو متعارف کرکے طلباء کو بورڈ کے چکروں کی جھنجٹ سے نجات دلا دی ہے طلباء اور والدین کو اب نمبروں کی دوڑ سے نکلنا ہو گا سسٹم کو کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن کرنے کے حوالے سے سوات بورڈ کو پورے صوبے میں سبقت حاصل ہے صوبے کے دیگر تعلیمی بورڈ کے حکام اگر اس سسٹم سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان کو ویلکم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے المدینہ سکول اینڈ کالج گرلز کیمپس سیدو شریف میں ٹاپر طلباء میں گولڈ میڈلز تقسیم کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوات بورڈ کے چیئرمین سید نبی شاہ، کنٹرولر عمر حسین اور دیگر مہمانوں نے امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں گولڈ میڈلز تقسیم کیں تقریب میں سوات کے معروف ماہر تعلیم حافظ محمد علی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے اس موقع پر دیگر کے علاوہ سوات کے سینئر صحافیوں غفور خان عادل، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی، آل ملاکنڈ ڈویژن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد عالم، شوکت علی کو بھی اعزازی ایوارڈ ز سے نوازا گیا جبکہ سکول کے پرنسپل عمر علی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور المدینہ سکول اینڈ کالج کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا چیئرمین سوات تعلیمی بورڈ سید نبی شاہ اور کنٹرولر امتحانات عمر حسین نے مذکورہ تعلیمی ادارے کی مجموعی کارکردگی کو سراہا جبکہ سکول کے بچوں اور بچوں نے ملی نغمے ارو ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی چیئرمین بورڈ سید نبی شاہ اور کنٹرولر عمر حسین نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ امتحانات میں نمبروں کو بڑھانے کے دوڑ سے نکل کر بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر توجہ دیں سوات تعلیمی بورڈ خیبر پختونخوا کا پہلا تعلیمی بورڈ ہے جہاں پورا سسٹم کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن ہے انہوں نے کہا کہ امتحانات میں نقل کے رجحان کو ختم کرکے بچوں کو ان کی قابلیت پر آگے جانا ہو گا سوات تعلیمی بورڈ میں امتحانی پرچہ جات کی چیکنگ کیلئے جو نظام رائج کیا گیا ہے اس کی سیکریسی کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔
792 total views, 2 views today