مینگورہ،پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نے یونین کونسل شموزئی میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز دینے سے پبلک ہیلتھ کو روک دیا، راتوں رات من پسند ٹھیکیداروں میں ترقیاتی کام تقسیم ہونے لگے ، بہتی گنگا میں پبلک ہیلتھ کے افسران بھی شامل ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق یونین کونسل شموزئی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے جب پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو ہیڈ کلرک سلیمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او یوسف خان نے ہمیں ہدایات جاری کردی ہیں
کہ یونین کونسل شموزئی مین ترقیاتی کاموں کے لئے ٹھیکیداروں کو فارم نہ دیئے جائیں، جس کے بعد ابھی تک پبلک ہیلتھ دیپارٹمنٹ سے ایک بھی ترقیاتی کام کیلئے ٹینڈر ز نہیں دیا گیا اس سلسلے میں جب پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او یوسف خان سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نیپہلے موبائل کو مصرو ف رکھا ،جب انہوں نے فون رسیو کیا تو پھر وہ بات نہیں کررہے تھے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ضلعی صدر اورممبر اسمبلی ڈاکٹر امجد ترقیاتی کاموں میں ان ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچارہے ہیں جو یا تو پی ٹی ائی کے رکن ہیں یا ان کے رشتہ دار ہیں، اجب بھی دیگر ٹھیکیدار پبلک ہیلتھ سے رابطہ کرتے ہیں تو ان کو دھمکا ٹر خا کر خاموش کیا جا تاہے۔
440 total views, no views today


