سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی نے “پشتون قوم کے مسائل اور ان کا حل ” کے موضوع پر کبل بار روم میں باقاعدہ ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں علاقہ معززین جناب عبدالغفورخان صدر م لیگ نون پاکستان تحصیل کبل سوات،عثمان غنی رہنماء پاکستان مسلم لیگ نون، پائی محمد صدر تاجر برادری تحصیل کبل،جناب محمد رفیق چیر مین ڈی آر سی تھانہ کبل ، سردار احمد خان یوسفزئی صدرتحصیل بار ایسوسیشن کبل سوات،صاحب ذادہ بہاءالدین ایڈووکیٹ اور بشمول دیگر علاقہ مشران ونوجوانان و ممبران سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی بشمول عنایت ایان نے شمولیت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنانے میں برپور کردار ادا کیا،کانفرنس کا آغاز
باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
کانفرنس کے پریس سیکرٹری ناصرخان سنگین ایڈووکیٹنے کانفرنس میں مختلف مقررین کو کانفرنس میں مدعو کرکے کانفرنس کے ایجنڈا پر اپنے رائے دہی کا موقعہ فرایم کیا۔
کانفرنس میں صدر کبل بار ایسوسی ایشن سردار احمد خان یوسفزئی ،جناب عثمان غنی،جناب عبدالغفورخان،جناب محمد رفیق صاحب ، جناب صاحبزادہ بہاءالدین ایڈووکیٹ ،جناب پائی محمد صاحب ،پروفیسر شیر عالم خان، آیاز خان آف گلبانڈہ،چیرمین سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی محمد رحیم رماخیل ایڈووکیٹ صاحب بشمول
دیگر کسان نے کانفرنس ہذا میں تقاریر کرکے موضوع پر نہایت بخوبی روشنی ڈال کر حاضرین کانفرنس کے رہنمائی کی،
اس موقعہ پر چئیر مین سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور بالعموم پشتون قوم کے بیشتر مسائل کا حل بنیادی شہری حقوق سے آگاہی کے بدولت ممکن ہے ،سردار احمد خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پشتون قوم کو چاہیے کہ آپس میں متحد و متفق ہو، جناب آیاز خان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری کی ایک ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ کلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عام شہریوں کو ان کے فرایض و واجبات سے آگاہ کریں, عثمان غنی رہنماء مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم قانونی دائرہ اختیار میں رہ کر سوات ہیومن رایٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے کمربستہ رہے گے، اسی طرح دیگر مقررین نے بھی کانفرنس کے ایجنڈے پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالنے کی بھرپور کوشش کی اور سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے خدمات کو سراہا اورمستقبل میں شانہ بشانہ رہنے کے یقین دہانی کی۔
بعد ازا سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے ممبر موسوم نثار احمد یوسفزئی کے کتاب “سوات میں علماء کے فقہی خدمات ” کے نمائش کرکے کاتب نے کتاب کو جناب عبدالغفور خان کو ہدیہ کیا ساتھ ہی ممبران سوات ہویمن رایٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے درمیان ان کے ممبرشپ کارڈ بھی معزز مہمانوں کے ہاتھوں تقسیم کے گئے۔
869 total views, 2 views today