سوات :ٹیکسز کی مد میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہاہے،بجلی بلوں میں بے تحاشا ٹیکسز کا نفاذبیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے کیا جارہاہے، حالیہ ٹیکسز کے نفاذ سے غریب عوام پر مشکلات کا مزید طوفا ن آئے گا،حکومت وقت اپنی عیاشیوں پر کنٹرول لائے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ورنہ ملک برباد ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے بجلی بلوں میں ناروا ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف تردیدی بیان جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی طور پر کنگا ل ہوچکا ہے، ہرطرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے،سیاسی قائدین صرف اور صرف اقتدار کے بھوکے ہیں ملک اور غریب عوام سے انکا کوئی سر وکار نہیں،حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں اور کرپشن کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں،غریب عوام پہلے سے ہی مہنگائی اور مشکلات کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ان پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈالنا سراسر ظلم اورناقابل برداشت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے پاس ملک کو مسائل و مشکلات کے دلدل سے نکالنے کا حل موجود ہے۔
756 total views, no views today



