اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام نے مدین بحرین اور کالام کے درمیان روابط کی سڑک کو ایک ہفتے میں بحال کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاک آرمی کے انجینئرز کور 11، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے کم سے کم وقت میں روڈ لنک بحال کیا اور ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر نے امید ظاہر کی کہ کالام تا اتروڑسمیت لنک سڑکوں کو ٹریفک کے لیے جلد از جلد بحال کر دیا جائے گا۔
474 total views, 2 views today
Comments