سوات:وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے صوبے میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ریسکیو اور مواصلات کی بحالی کے بعد بہت جلد لوگوں کی آبادی کا مرحلہ شروع کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقے مٹہ کے دورہ کے موقع پر صھافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلی محمود خان نے کہاکہ حالیہ سیلاب قدرتی آزمائش تھی۔ جس سے سوات میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جبکہ دیر سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے عوام کی مشکلات کو دیکھ کر پوری حکومتی مشینری اور انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا اور کالام سمیت کمراٹ میں پھنسے سیاحوں اور مریضوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ پورے صوبے کا دورہ کرچکا ہوں اور بہت جلد دوبارہ دورہ کرکے لوگوں کی آباد کاری شروع کردی جائے گی جس کے لئے متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا جائے گا اور بہت جلد اس حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہامصیبت کے اس گھڑی میں اداروں اور قوم نے متاثرین کی بھرپور مدد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب لوگوں کی آبادکاری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔
522 total views, 2 views today