سوات، سوات میں انے والے سیلاب سے ضلع بھر میں متعدد فیکٹریاں بھی دریابرد ہوگئی ، جسمیں تحصیل بابوزئی کے علاقہ بائی پاس تختہ بند میں واقع اکبرعلی ماربل فیکٹری بھی تباہ ہوگئی ، سیلا ب نے فیکٹری کے تمام عمارت کو گرادیا اور کروڑوں روپے کی قیمتی مشینری سیلاب کی نذر ہوگئی، فیکٹری مالک اکبرعلی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹری میرا واحد اثاثہ تھا،جس سے میری گھر کی روزی روٹی چلتی تھی اور میرے بچوں کے تعلیمی اخراجات پوری ہوتے تھے، لیکن سیلاب کے بعد اب یہ فیکٹری ندی کا نظارہ پیش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب نے فیکٹری کیساتھ ساتھ لاکھوں روپے کے تیار ماربلزبھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
فیکٹری منیجر محمد علی نے کہاکہ سیلاب کی وجہ سے نہ صرف فیکٹری تباہ ہوئی ہے بلکہ اس فیکٹری میں پندرہ مزدور اور کاریگرکام کررہے تھے وہ بھی اب بیروزگار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے مرکزی اورصوبائی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ ہماری ساتھ مالی تعاون کریں تاکہ ہم اپنے فیکٹری کو دوبارہ بنا سکیں، انہوں نے سوات سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے کے فنڈز سے میری فیکٹری وابس بنانے کیلئے اپنا کردار اداکریں ،کیونکہ اس سے سولہ گھرانوں کی روزی روٹی وابستہ ہے ۔
فیکٹری کے قریب واقع کرش پلانٹ میںمزدور نے کہا کہ ہمارے انکھوں کے سامنے چند منٹوں میں سیلاب نے ماربل فیکٹری گرادی اور مشینری سیلاب میںبہنے لگا، انہوں نے کہا کہ میں کرش پلانٹ میں مزدوری کرتاہوں لیکن جو مزدور ماربل فیکٹری میں کام کررہے تھے وہ ا ب بیروزگار ہیں، انہوں نے کہا کہ قدرتی افات اللہ کی طرف سے اتے ہیں، اب حکومت کو چاہئے کہ وہ فیکٹری لگانے میں مالکان کیساتھ تعاون کریں۔
ضلعی انتظامیہ سوات کے متعلق حالیہ سیلاب کیوجہ سے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب نے ہوٹلز ،ماربل فیکٹریز، دکانیں ، گھر اور دیگر عمارتوں کو تباہ کردیا ہے ۔جس کا سروے کیاجارہا ہے ، اورسروے مکمل ہونے کے بعد ان تمام اعدادوشمار کو پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کو ارسال کی جائے گی ۔جس کے بعد حکومت اپنا لائحہ عمل تیار کرکے مالی معاونت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔
571 total views, no views today



