سوات: حالیہ سیلاب میں ریسکیو 1122 سوات کے جوانوں نے 5362 افراد کو دریائے سوات اور مختلف علاقوں میں سیلابی ریلیوں کے نظر ہونے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیے، اس کے علاوہ ریسکیو 1122 سوات کیجانب سے مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس بھی قائم کی گئے تھے جن میں بحرین، کالام، گبرال، چیل مدین، گبین جبہ،اریانہ کالام، کالام فارسٹ کالونی، شاہی باغ کالام، سیگرام ہیلی پیڈ اور کانجو ایئر پورٹ شامل ہیں جن میں 2776 تک افراد کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے۔
ریسکیو جوانوں نے حالیہ سیلاب میں انسانوں کے علاوہ جانوروں کو بھی ریسکیو کرکے مختلف محفوظ مقامات پر منتقل کیے جن کی تعداد 106 ہیں۔
خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کی بین القوامی معیار کے تربیت یافتہ ریسکیورز جو کہ ہرقسم حادثاتی اور امدادی واقعات میں استعمال ہونے والے مکمل مشینری سے لیس ہے اور ہر قسم حالات سے نمٹنے کے لئے چاق و چوبند 24/7 حاضر خدمت ہیں۔
864 total views, 2 views today