سوات: سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹکے برہ بانڈئی میں گزشتہ روز بم۔دھماکہ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ۔ادا کردیا گیا ۔امن کمیٹی کے رہنماء ادریس خان ابائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا ۔انکے نماز جنازہ کو خفیہ رکھا گیا تھا تاکہ مزید کسی جانی ومالی نقصان سے بچا جا سکے ۔
اسی طرح برہ بانڈی سوات ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل رامبیل اور کانسٹیبل توحیداللہ کا جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں ادا کردی گئی.
جنازے میں ریجنل پولیس افیسر ذیشان اصغر اور ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت سمیت ایس پی لویر سوات ارشد خان ، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن ،ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ سمیت دیگر پولیس آفسران و جوانان نے شرکت کی.
شہدائے پولیس کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء سلامی دی.
جاں بحق دیگر پانچ افراد بھی اپنے اپنے ابائی قبرستانوں میں سپردخاک کئے گئے ۔
1,029 total views, 2 views today