سوات: اپنی بیوی کو ذبح کرنےوالا سفاک درندہ شوہراور مقتولہ کا بھائی تین سہولت کارو ں سمیت گرفتار آلہ قتل چھری برآمد, تفصیلات کے مطابق مورخہ09 ستمبر2022 کو مدعی لڑکی کی والد حبیب الرحمان نے تھانہ منگلور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی مسماۃ (ت) جو کہ رحیم اللہ پر شادی شدہ تھی کو کسی نے ذبح کرکے لاش کھیتوں میں پھنکی ہے۔واقع کا اطلاع ملتی ہی ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطااللہ خان شمس ہمراہ ایس ایچ اُو تھانہ منگلور حیات خان و دیگر انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم ہسپتال بھجوایا۔
ایس ایچ اُو تھانہ منگلور حیات خان اور اُن کے ٹیم نے ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطااللہ خان شمس کی نگرانی میں مقدمہ علت نمبر 345جرم 302درج کرکے اصل ملزمان اور حقائق معلوم کرنے کے لئے تفتیش کا آغاز کیا۔
تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے شک کے بنیاد پرمقتولہ کا شوہر رحیم اللہ و دیگر رشتہ داران کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کی۔ ڈی ایس پی سیدو شریف کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ منگلور حیات خان اور انوسٹی گیشن ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی۔
دوران تفتیش مقتولہ کا شوہر رحیم اللہ اور مقتولہ کا بھائی اکرام اللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مسماۃ(ت) کو ذبح کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ملزمان کے نشاندہی پر آلہ قتل چھری بھی برآمد کرلی۔
قتل کے جرم میں سہولت کاربننے پر مقتولہ لڑکی کی والد حبیب الرحمان، رشتہ دار پائندہ رحمان اور قاتل ملزم کا بھائی سیف اللہ کوگرفتار کرکے مقدمہ ہذا میں ایزادگی کرتے ہوئے15AA، 201لگائی گئی۔گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کے بعد موقع کی بھی نشاندہی کی۔وجہ عناد ملزمان کو مقتولہ کے کردار پر شک تھا۔
ترجمان سوات پولیس
5,878 total views, 2 views today