مینگورہ،پرائیویٹ پیرامیڈیکس اورکوالیفائڈ ٹیکنیشنزکی کلنکوں پرچھاپوں کیخلاف پرائیویٹ لیبارٹریزاورکلنکوں کے مالکان سراپا احتجاج بن گئے،اس سلسلے میں مالکان کا ایک ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے لیبارٹریزوکلنک ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹرخالد محمودخالد نے کہاکہ انتظامیہ نے کلنکوں پر چھاپوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ قابل مذمت ہے کیونکہ اس کارروائی کے دوران رجسٹرڈکلنکوں اورلیبارٹریوں کو بند کیاجارہاہے ،انہوں نے کہاکہ ان کلنکوں اورلیبارٹریوں سے سینکڑوں خاندانوں کا رزق وابستہ ہے جبکہ یہ لوگ دکھی انسانیت کی خدمت بھی کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم سوات میں موجودغیر قانونی اورغیررجسٹرڈلیبارٹریوں اورکلنکوں کیخلاف کارروائی کے حق میں ہیں مگر رجسٹرڈلیبارٹریوں وکلنکوں کیخلاف کارروائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ سوات کو ہردورمیں تجربہ گاہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے اوراس طرح کی ہر کوشش ناکام بھی ہوگئی ہے تاہم اس سے فائدے کی بجائے نقصان اورمسائل ہی سامنے آئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف حالیہ کارروائی ظلم وزیادتی پر مبنی ہے مگر مقام افسوس ہے کہ انصاف کی دعویدارحکومت نے اس طرف پر سے آنکھیں بند کررکھی ہیں تاہم ہم اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اس کیخلاف ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ رجسٹرڈپرائیویٹ کلنکوں اورلیبارٹریوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بند کرے ۔
764 total views, no views today


