کالام،سوات کی وادی کالام تحصیل کا مین شاہراہ زمین بوس ہوگیا۔ اتروڑ، اشو اور گبرال کا رابطہ کالام سے کٹ کر رہ گیا۔ جبکہ نقل مکانی سے واپس آنے والے خاندانوں کی ٹرکیں پھنس کررہ گئے۔ خواتین اور بچے پیدل سفر کرنے پر مجبور۔ مقامی لوگوں کے مطابق سوات کی وادی کالام کا مین تحصیل سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جس کی وجہ سے وادی اشو، مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کا رابطہ کالام سے کٹ کر رہ گیا۔ آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔ تحصیل کا راستہ بند ہونے کے باعث ، اسپتال ، تھانہ اور دیگر سرکای اداروں کو لوگوں کی رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ نقل مکانی کرنے والی فیملی جو شہروں سے مال مویشی سمیت ٹرکوں میں واپس آتے ہیں راستہ کی بندش کی وجہ سے راستے میں پھنس کررہ گئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کالام عماد خان نے بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے رپورٹ آگے افسران بالا کو ارسال کردیا ہے، جبکہ ایم پی اے سید جعفر شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آج وادی کالام کا دورہ کرکے سڑک سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
824 total views, no views today


