سوات، سابق ایڈ منسٹریٹیو آ فیسرسی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا اور کلرکس ایسوسی ایشن کے سنیئر رہنما حاجی امین اللہ نے کہا ہے کہ سوات کے کلرکوں نے اتفاق واتحاد کا مظاہر ہ کرکے انتخابات میں اپنے لئے موزون امیدواروں کو کامیاب بنایا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات کے نئے عہدیداروں صدر علی رحمن ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد ، فضل رحمن ، ملک فضل سبحان ، حسین علی ، سمیع اللہ خان ،برکت علی ، طفیل سلطان ، سبز علی خان اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دینے کیلئے سوات کے دورے کے موقع پر کئے ، اس سلسلے میں حاجی امین اللہ کے اعزاز میں ایک تقریب کابھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امین اللہ نے کہا کہ کلرک کا مقصد غریب عوام کے مسائل حل کرانا ہے ، غریب کی مددکرنا ہے ، ہمیں اپنے اپنے شعبوں ، محکموں میں فرائض کی تندھی سے انجام دہی کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا میں نے ساری زندگی عوام کی خدمت بلالالچ کی ہے ۔ اسطرح کلرکوں کو بھی کردار اداکرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے کلرکوں کو مبارکباد دینے آیاہوں اورجب سے مجھے اطلاع ملی تومیں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ، اور سوات کا دورہ کیا ، انہوں نے ضلعی صدر علی رحمان ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان اور دیگر عہدیداروں کی جدوجہد کو سراہا ۔
712 total views, no views today


