مینگورہ،پاکستان پیپلزپارٹی نے یونین کونسل ملوک آباد کیلئے تنظیم نو کا اعلان کردیا ،رفیع الملک صدر،محمدخان جنرل سیکرٹری مقرر،ضلعی صدرنے نئی کابینہ کو پارٹی پیغام گھرگھر اورہرفردتک پہنچانے کی ہدایت جاری کردی،اس سلسلے میں گذشتہ روز مینگورہ کی یونین کونسل ملوک آباد میں تنظیمی اجلاس ہو اجس کی صدارت ضلعی صدر سلیم خان نے کی ،اس موقع پر باہمی مشاورت سے نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کے تحت رفیع الملک صدر،ناصرالملک سینئرنائب صدر،محمدخان جنرل سیکرٹری ،انورخان ،صدام اورحسین عالم نائب صدور،شیرازخان جائنٹ سیکرٹری ،عالمگیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،عمران خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،سلیم خان آفس سیکرٹری اورابرارخان کو انفارمشن سیکرٹری مقررکیاگیا،اس موقع پر حلقہ پی کے اسی کے صدر افضل خان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سلیم خان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبادپیش کی انہیں پارٹی کا پیغام گھرگھر اورہر فردتک پہنچانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کارکن متحدہوکر آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں کیونکہ پارٹی قائدین کے فیصلے کے مطابق سوات میں ہرحلقہ سے امیدوار سامنے لائے جائیں گے جن کی کامیابی کیلئے جدوجہدکرنا ہرکارکن کی اہم ذمہ داری ہے ،انہوں نے امیدظاہرکی کہ یونین کونسل ملوک آبادکی نئی کابینہ پارٹی استحکام اورترقی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائے گی،اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری محمدزبیرخان،ارشادخان، پارٹی ترجمان ڈاکٹرپرنس فضل رحمان،محمدشیرخان ،اوردیگرقائدین بھی موجود تھے۔
720 total views, no views today


