سوات ، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل بابوزئ کا مشاورتی اجلاس ، ایک ہفتہ میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت ، یو سیز ، تحصیل اور ضلع کی سطح پر موزون امیدواروں کو آگے لانے کی ہدایت ، اجلاس سے سابق صوبائی وزیر واجد علی خان ، خواجہ خان ، خلیل الرحمان خان، ریاض خان ، رشید اقبال ، فضل معبود بابو ، خان سردار ، عبد العلی اشنا ، روزی خان ، باچا خان ، اختر خان امانکوٹ اور دیگر نے خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے درجنوں افراد نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ، واجد علی خان نے شمولیت کرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں ا ور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور بڑے پراجیکٹس منظور کئے ،18ویں ترمیم کی جدوجہد میں کامیاب ہوئے اور اس وجہ سے آج تیل و گیس پختونخوا کے عوام کا حق ہے اور یہی حق ہم نے مرکز سے تسلیم کروایا ، سوات میں این ایچ اے کے روڈز کی خراب حالت سوات کی خوبصورتی پر بد نما داغ ، دو سالوں میں موجودہ صوبائی حکومت نے فنڈز خرچ نہیں کئے اور اس وجہ سے عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کی صورت میں ہم نے 27ارب روپے صوبے کو منتقل کئے ، سیدو شریف ہسپتال میں سی ٹی سکین ہمارے دور میں منظور ہوا جس کو دو سال بعد موجودہ حکومت نے اپنے نام کی تختیاں لگا کر افتتاح کیا ، واجد علی خان نے کہا کہ مراد سعید کی جعلی ڈگری کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں ، امیر مقان نے بلدیاتی الیکشن سے قبل این ایچ اے کے روڈز تعمیر کرانے کا کیا تھا جس میں وہ بھی ناکام رہے ، انہوں نے کہا کہ 90دنوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے والے 2سال ہونے کو ہیں انتخابات نہیں کرائے اور اب اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر بلدیاتی انتخابات کر رہے ہ یں ، انہوں نے کہا کہ ہم وعدوں کے پکے ہیں اور عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے یوسیز کے صدور اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، اے این پی کے قائدین کارکنوں کی مکمل حوصلہ افزائی کریگی ، مشاورتی اجلاس میں پختون ایس ایف کے کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔
682 total views, no views today


