کبل، پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے پوری قوم پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہیں عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مفاد پرستوں کو شکست دے کر سوات سے بھاگنے پر مجبور کر دینگے دو سال سے کم عرصہ میں بہترین پالیسیوں کے بدولت کرپشن کا مکمل خاتمہ کردیا ہے صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی سمیت ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بدولت تبدیلی کا دور شروع ہوچکا ہے بلدیاتی الیکشن میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو کامیاب کراکر مسائل کا حل گھر کی دہلیز پر فراہم کرینگے ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی،پی ٹی آئی سوات جی ایس سعید خان اور دیگر نے توتانوبانڈئی میں حمید خان کے رہائش گاہ پر بلدیاتی الیکشن بارے منعقدہ مشاورتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلیم سعید، اقبال بلند،میاں سید اکبر،نواب خان،خورشید علی،محمد ذادہ،سید اکبر،یوسف خان،علی ربی،جمعہ خان،سرور شاہ،رحیم شاہ،معراج،ظاہر شاہ،ارشد،رحم گل سمیت پی ٹی آئی کارکنان و عوام نے بھر پور شرکت کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر بینک بیلنس بڑھایا جس کی وجہ سے گذشتہ عام انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے خان خوانین کو شکست سے دوچار کرکے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور مفاد پرستوں کو سوات چھوڑنے پر مجبور کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے کاروباری سیاست دان لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے ایک بار پھر نمودار ہوئے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ عام انتخابات کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر مخالفین کو شرمناک شکست سے دوچار کر ینگے اور مسترد شدہ سیاسی مداریوں کو دوبارہ مسترد کرکے موروثی سیاست کا قلع قمع کردینگے انہوں نے مزید کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے خصوصا پولیس کو خود مختار بنایا گیا ہے البتہ بلا وجہ عوام کو تنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے غریبوں کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے بہترین حکمت عملی وضع کی گئی ہے جہاں پر منتخب نمائندے صوبہ کے بجٹ کا 30فیصد خرچ کرنے کے مجاز ہونگے انہوں نے کہا کہ یوسی توتانوبانڈئی میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جبکہ آئندہ اے ڈی پی میں 3کروڑ روپے لاگت سے مختلف علاقوں کے لنک سڑکوں کی تعمیر اور 30لاکھ سے زائد رقم گلی کوچوں کی مرمت و دیگر ترقیاتی کاموں پر خرچ کرینگے ۔
934 total views, no views today


