سوات: وزیر اعلی محمود خان نے کہاہے کہ امن ہوگا تو صوبہ۔میں خوشحالی ائیگی ۔امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے پہاڑی علاقہ گبین جبہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوکیا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہاامن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ،امن ہوگا تو صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،لیکن محمود خان کبھی بھی سوات اور صوبے کے امن و امان پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،چار سالوں میں جتنے کام کئے، اس کو تباہ نہیں ہونے دیناانہوں نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ سیاحت اور ترقی کا سفر جاری رہے گاپچھلے سال 25لاکھ سیاح آئے،66 ارب روپے کا فایدہ ہوا،سوات سمیت صوبہ بھر کے ساری صورتحال کو خود مانیٹر کرتا رہا ہوں۔ حکومت اور عوام مل کر مقابلہ کریں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں سے سوال کرتا ہوں کہ عمران خان کو ابسلوٹلی ناٹ کا غلط نعرہ لگایا۔ پرائی جنگ میں 7 ہزار سیکورٹی اہلکار،80 پاکستانی شہید ہوئے۔ اس نعرے کے بعد عمران خان کو رجیم چینج کے ذریعے ہٹادیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف ابسلوٹلی یس والے چاہیے جو امپورٹڈ حکومت والے ہیں
وزیراعلی نے کہا کہ سوات کے حالات پر وزیر داخلہ ، وزیر دفاع کیا کررہے تھے وہ ہنس۔رہے تھےان لوگوں نے اپنے تمام کیسز ختم کرنے کی۔فکر ہے اور وہ ختم کردئیے ۔امپورٹڈ حکومت آنے سے امن عامہ اور ہمارا حصہ روک دیا گیا ہےمیرا سوال ہے کہ کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوات میں امن بحال ہے، پورے پاکستان سے سیاحوں کو آنے کی دعوت دیتا ہوں
انہوں نے کہا کہ امن پر ہم کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،وادی سوات میں ونٹر ٹورزم کے انعقاد کا اعلان کرتا ہوں
884 total views, 2 views today