سوات: پرامن احتجاج کیلئے پی ٹی ائی کے ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم کا عجیب فیصلہ سامنے ایا ہے ۔ زرائع کے مطابق سوات کے نشاط چوک میں کل ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم اور ایم این اے سلیم الرحمان احتجاج کرینگے ۔ جس میں سرکاری سکولوں کے جماعت نہم ، دہم ، ایف اے ، ایف ایس سی کے طلباء کو شرکت کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو حکم جاری کردیا ہے ۔ جبکہ نجی تعلیمی اداروں کے سربراہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سکولوں کے بچے کو بھی احتجاج میں لے ائیں ۔ زرائع کا کہناہے کہ گزشتہ روز احتجاج کیلئے طلب کردہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران کو بھی طلب کیا گِیاتھا اور ان کو حکمنامہ تھمادیا ۔ اب کل نشاط چوک میں احتجاج میں طلباء شرکت کرینگے ۔
اس حوالے سے فضل حکیم کے موبائیل نمبر پر رابطہ اور انکا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تاہم انکا فون مسلسل بند ارہاتھا ۔
1,100 total views, 2 views today