مینگورہ،مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ شریف اباد چیک پوسٹ کے قریب دو سو روپے کے تنازعہ پرخالد، نویداورظفر علی نے عبدالہادی اور اصف کو ما رمار کر زخمی کر دیاذرائع کے مطابق مطابق سیکورٹی فورسز نے بڑے تصادم سے بچنے کیلئے تمام افراد کو اپنے حراست میں لیکر نا معلوم مقام منتقل کر دیا۔
جامبیل میں راستے کے تنازعے پر بھائیوں کے درمیان تصادم ہوا،امیر نوشاد ،شاہی روم پسران دلبر نے اپنے بھائی بخت کو راستے کے تنازعہ پر کدال سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا،زخمی کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیاجہاں حالت تشویشاک ہونے پر پشاور منتقل کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی۔
454 total views, no views today
Comments


