مینگورہ،پی کے 80 میں پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لئے مہم کا آغاز کردیا ، مخلص اور خدمت حلق کے جذبے سے سرشار امید واروں کو ٹکٹ دیا جائیگا ، یونین کو نسل کے تمام عہدیدار تعاون کریں ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب امیدواروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی اور علاقے سے مسائل کے خاتمے کیلئے ممبران اسمبلی ان لوگوں کے ذریعے کام کرینگے ،بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عمران خان کا ایجنڈا پورا کریں گے ، ان خیالات کاا ظہارڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 81 کے تمام یونین کونسلوں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے تحصیل بابوزئی کے صدر اقبال محمود ، جنرل سیکرٹری اختر خان ایڈووکیٹ ، شوکت علی خان اور دیگر نے خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے قلیل مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے دوران کسی قسم کی رشوت اور سفارش کا سہارا نہیں لیا اور آج ہم فخر سے اعلان کرتے ہیں کہ جس طرح ہم نے کمیشن نہیں لیا اس طرح پی ٹی آئی کے تمام کارکن بھی کسی قسم کے کرپشن میں ملوث نہیں ہونگے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ہر یونین کونسل میں اتفاق رائے سے مخلص امیدواروں کا انتخاب کیاتو جیت ہماری ہوگی ،انہوں نے ورکروں پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کریں ۔
598 total views, no views today


