مینگورہ، سوات میں سرکاری سکولوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس نے 1000 سے زائد چوکیدار وں کو اسلحہ کے استعمال کی تربیت دیدی گئی ، چوکیداروں نے سکولوں اور بچوں کے تحفظ کیلئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم دہرایا ، کانجوٹاؤن شپ میں دی جانے والی تربیت کی نگرانی ڈی پی او سوات محمد سلیم مر وت کررہے ہیں، سانحہ پشاور کے بعد سوات میں سکولوں کی سخت سیکیورٹی انتظامات کے بعد سوات پولیس نے سکول چوکیداروں کو بھی اسلحہ کے استعمال اور ضروری تربیت کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، کانجوٹاؤن شپ میں جاری ٹریننگ پولیس کے ماہر ٹیم دے رہی ہے اس دوران پولیس ٹیم چوکیداروں کو کلاشنکوف اور دیگر ضرری تربیت کے ساتھ ان سے فائرنگ بھی کروائی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں وہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں گے ،
730 total views, no views today


