اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر اورصوبائی صدر صدر پی ایم ایل ن امیرمقام نے کہاہے کہ عمران نیازی نے پہلے ساڑھے 3 سال میں معیشت کو تباہ کیا اور اب لانگ مارچ کا اعلان کرکے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں حال ہی میں الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا اور وہ چور اور لٹیرا ثابت ہوئے۔ عمران نیازی خوف و ہراس پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے سے گریز کریں۔امیر مقام کاکہناہے کہ موجودہ حکومت خالصتاً مستحکم معیشت اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی عام انتخابات کے لیے حکومتی مدت پوری ہونے تک انتظار کریں۔
1,618 total views, no views today
Comments