مینگورہ قومی وطن پارٹی کے زونل چئیر مین فضل رحمن نونو اور جنرل سیکرٹری صدیق علی خان نے کہاہے کہ قومی وطن پارٹی سوات سمیت ڈویژن بھر میں ایسے امیدوار سامنے لائیں گے جو مخلص اور دیانتدار ہو،پارٹی کے تمام کارکنان و عہدیداران اپنے امیدواروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ،سیاسی اتحاد کا فیصلہ مشاور ت سے کریں گے اور کوشش ہے کہ ہرحلقے میں الگ الگ اتحاد ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مینگورہ میں سوات کے تمام تحصیلوں کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی چئیر مین شیر بہاد ر خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری رضاء اللہ خان ایڈوکیٹ ،سینئر وائس چئیر مین عبدلودود ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا انیوالے بلدیاتی انتخابات میں لوگوں کی نظریں قومی وطن پارٹی پر مرکوز ہیں تاہم کارکنان و عہدیداران گھر گھر جاکر قائدین کا پیغام پہنچائے انہوں نے کہاکہ حکمران جماعتوں کے سہ فریقی اتحاد بھی حکمرانوں کو شکست سے نہیں بچا سکتا کیونکہ انکی کارکردگی سب کے سامنے اگئی ہے انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے مقامی قائدین فضل رحمن نونو ،صدیق علی خان ،شیر بہادر خان ،رضاء اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر سوات کے تمام تحصیلوں میں جائیں گے اور تحصیلوں میں بھی الگ الگ اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا ،دریں اثناء فضل رحمان نونو نے علاقہ رحیم آباد میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کریں پارٹی فیصلے کے مطابق ہرحلقہ سے امیدوار سامنے لائیں گے جس کی کامیابی کیلئے بھرپوراندازمیں جدوجہدکرنا تمام کارکنوں کی ذمہ داری ہے اورہمیں امید ہے کہ وہ اپنی اس اہم ذمہ داروی کو بطریق احسن پوراکریں گے،اجلاس سے شیربہادرخان،شاہی دوران خان،شوکت علی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔
692 total views, no views today


