سوات،چارباغ میں سڑک کے کنارے دس کلو وزنی برآمد ، فورسز اور بی ڈی ایس سکواڈ نے بم کو اپنے تحویل میں لے لیا، چارباغ پولیس سٹیشن کیمطابق سوات کے تحصیل چارباغ میں سڑک کے کنارے نصب بم کی اطلاع علاقہ کے عوام نے پولیس اور فورسز کو دی ، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، جنہوں نے زمین کھود کر بم کو برآمد کیا، بی ڈی ایس سکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ تھا اس کی وزن دس کلو گرام تھی، سیکورٹی فورسز نے بم کو اپنے تحویل میں لیکر ناکارہ بنا دیا۔
594 total views, no views today
Comments


