مٹہ، اپریشنل کمانڈر مٹہ بریگیڈئیر ماجد جہانگیر نے کہا کہ ملک وقوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب قوم اور افواج ایک ہی پلیٹ فارم پر ملکر کام نہ کرے، عوام نیک نیتی سے افواج کیساتھ ملکر کام کرے تو امن وامان اور خوشحالی اس سرزمین سے کبھی نہیں جائے گی، ان خیالات کااظہا ر انہوں نے چپریال میں وی ڈی سی ممبران کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں علاقہ بھر سے ایک سو نوے سے زائد ممبران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر ماجد جہانگیر نے کہا کہ کوئی ادارہ یا ملک اسوقت تک ترقی کی منازل اور اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا جب کہ اس ملک کی عوام اور اس کی افواج ایک ہی پلیٹ فارم پر ملکر کام نہ کریں ۔لہذا ہم بھی اس وقت تک دہشت گردی کی اس جنگ پر قابو نہیں پا سکتے ہے جب تک آپ لوگ خالصتا نیک نیت سے فوج کے ساتھ تعاون نہیں کروگے۔ یہ جنگ صرف فوج کی نہیں ہیں، بلکہ ہم سب کی جنگ ہے، اور اس جنگ میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے جب تک ہم اور آپ لوگ یکجاں ہوکر اسکا مقابلہ نہیں کریں گے۔ اس دہشتگردی سے نجات کے لئے آپ لوگ اپنی ڈیوٹی صیح سرانجام دیں ،اور اپنے اردگرد کے ایریا پر نظر رکھیں،کسی بھی مشکوک صورت حال میں فوری پاک فوج کو اطلا ع دیں، کیونکہ آپ کی بروقت درست اطلاع سوات میں قیام امن کے لئے مفیدثابت ہوگی
698 total views, no views today


