مینگورہ،سوات کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ کلنکو ں اورلیبارٹریوں پر چھاپوں کیخلاف پرائیویٹ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ،جلسہ جلوس اورحکومت کیخلاف شدیدنعرہ بازی،ضلع بھر میں تمام پرائیویٹ لیبارٹیاں اورکلنک احتجاجاََ بند،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات پرائیویٹ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کی جانب سے کلنکوں اورلیبارٹریوں پر چھاپوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین صوبائی حکومت،ممبرصوبائی اسمبلی،عمران خان ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرخالد محمودخالد اوردیگرعہدیدارو ں نے کہاکہ کئی دنوں سے انتظامیہ پرائیویٹ کلنکوں اورلیبارٹریوں پر چھاپے ماررہی ہے جو کسی بھی صورت مناسب اورقابل برداشت نہیں انتظامیہ کو چاہئے تھاکہ ہمیں پہلے نوٹس دیتی اگر ہماری کلنک یالیبارٹریاں رجسٹرڈ نہیں تو پھر کارروائی کرنی چاہئے تھی ،انہوں نے کہاکہ اس ظلم کیخلاف آج ضلع بھر میں تمام تر پرائیویٹ کلنک اورلبیارٹریاں احتجاجاََ بند کی ہیں اگر اب بھی ہمارا حتجاج رنگ نہیں لے آیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جس کے نتیجے میں جو بھی نقصان ہوا اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اورسوات کی ضلعی استظامیہ پر عائد ہوگی،انہوں نے کارروائی کے دوران سیل کئے گئے کلنکوں کو کھولنے اورمزیدکارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
675 total views, no views today


