سوات، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، غالیگے سے اہم دہشت گرد گرفتار ، تفتیش کیلئے غالیگے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق سوات کے تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد محمد اقبال ولد عبد الرزاق سکنہ الپوری ضلع شانگلہ کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق دہشت گرد 7 اے ٹی اے ،سمیت دیگر مقدمات میں مطلو ب تھا، ان کیخلاف الپورئی پولیس سٹیشن میں مختلف مقدمات درج ہیں، سی ٹی ڈی نے مطلوب ملزم کو تفتیش کیلئے غالیگے پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔
700 total views, no views today
Comments


