کبل، حلقہ پی کے 82سابق ایم پی اے وقار خان نے ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا عام انتخابات میں تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ممبران اسمبلی جھوٹے اعلانات کرکے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں این جی اوز کے ترقیاتی کاموں کے علاوہ کوئی بڑا منصوبہ شروع کیا ہو تو عوام کے سامنے لایا جائے قانون سازی کے الف ب سے ناواقف ممبران اسمبلی اپنے منشور سے ہٹ کر گلی کوچوں کی سیاست میں مصروف ہیں بلدیاتی الیکشن کے لئے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے سرکاری نوکریوں کی بندر بانٹ اور بے جا مداخلت نے ادروں کو مفلوج کررکھا ہے کرپشن کے خاتمہ کی آڑ میں قوم کو ترقی سے روکا گیا ہے اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے بلدیاتی الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو شرمناک شکست دے کپتان خان کو انگلینڈ بھاگنے پر مجبور کردینگے کارکنان اور عوام سرخ جھنڈے تلے متحد رہ کر بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریاں مزید تیز کردیں عوام کے جوش و خروش سے صاف واضح ہے کہ آئندہ دور اے این پی کا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وقار خان،خورشید خان،شاہ سید ،عبد المالک،کاشف خان،سلطان خان،سجاد ،ابراہم دیولئی اور دیگر مقررین نے اے این پی یو سی کوز اباخیل کے زیر اہتمام ڈاگے میں شاہ سید کے رہائش گاہ پر بلدیاتی الیکشن بارے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے الیکشن کے دوران نئے پاکستان اور تبدیلی کے دعویدار وں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ناچ گانوں اور فحاشی پھیلانے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے لوگ ان گنت مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے لہذا پوری قوم یکجا ہوکر سرخ جھنڈے تلے اے این پی کے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو کامیاب کرائیں تاکہ اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو جہاں پر روکا گیا تھا وہی سے دوبارہ شروع کیا جاسکے اس موقع پر باہمی اتفاق رائے سے نادر خان آف ڈڈھارہ کو یوسی کوز اباخیل کے لئے بلدیاتی الیکشن میں نگران کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔
740 total views, no views today


