سوات، مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بغیر کسی وقفے کے مسلسل بارش جاری، پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ، موسم سرد ، محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک وقفے وقفے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنادی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، دیر ، شانگلہ ، چترال اور ملاکنڈمیں اگلے تین روز تک وقفے وقفے سے بارش جار ی رہے گی، ضلع سوات کے میدانی علاقوں میں پیر سے شروع ہونیوالی بارشیں منگل کو بھی جاری رہے، مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں منگل کی دن بغیرکسی وقفے کے مسلسل بارش جاری ہے، جبکہ سوات کے پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کالام ، مالم جبہ، مٹلتان، مہوڈنڈ میں وقفے وقفے سے برفباری بھی ہورہی ہے، جس کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سردی بڑھ گئی ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی ،جبکہ دریائے سوات میں بارش کے بعد معمولی طغیانی بھی ہے۔
680 total views, no views today


