بریکوٹ،قومی وطن پارٹی تحصیل بریکوٹ نے بلدیاتی الیکشن نے بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا۔کارکنوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں فوری طور پر جمع کرائیں ۔بلدیاتی نظام میں عوام کی بھر پور خدمت کی جاسکتی ہے اس لئے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ہمارے لئے ایک جنگ سے کم نہیں اور اس جنگ میں کامیابی کا واحد راستہ یہ ہے کہ پارٹی کارکن اپنے امیدواروں کے لئے دن رات ایک کرکے محنت کریں ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل بریکوٹ میں قومی وطن پارٹی تحصیل بریکوٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جسمیں ڈویژنل سیکرٹری جنرل صدیق علی خان،ضلعی صدر شیر بہادر زادہ خان،پی کے 81چیرمین طاہر خان ،سابق جنرل سیکرٹری پی کے 81،پی کے 81سنینئر وائس چیرمین فضل ودودباچہ،صوبائی کونسل ممبر عبدالواہاب خان کے علاوہ پارٹی عہدیداران اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔اس اجلاس میں پارٹٰی کیے کارکنوں کو بلدیاتی الیکشن کا طریقہ کار سمجھا یا گیا کیونکہ الیکشن لڑنے سے قبل طریقہ کار کا سمجھ لیاضروری ہے قائدین نے کہا کہ پارٹی کارکن تین دن کے اندر اندر بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں جمع کریں ۔بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ کے اجراء کے لئے باہمی مشاورت کی جائے گی اور پھر پارلیمانی بورڈ فیصلہ کرے گی کہ وہ ٹکٹ کاکیا معیار رکھنے ہیں ۔اس اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے والے گاؤں غالیگے تعلق رکھنے ولاے شخصیت شوکت خان نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔شوکت خان کے شمولیت پر پارٹٰی قائدین نے کہا کہ قومی وطن پارٹی میں لوگوں کے جوق درجوق شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی سوات میں دن دگنی اور رات چوکنی ترقی کررہی ہے ۔
666 total views, no views today


