اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام پر مشتمل وفد سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔ زیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ائیرمارشل مجاہد سمیت اعلیٰ سیاسی اور عکسری حکام پر مشتمل 7 رکنی وفد راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے ریاض پہنچا،
پاکستانی وفد سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سمیت اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات کی جائے گی جب کہ وفد وطن واپس آنے کے بعد اس کی رپورٹ وزیراعظم نوازشریف کو پیش کرے گا۔
ریاض روانگی سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا بڑا بھائی ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
317 total views, no views today


