سوات، سوات میں سہ فریقی اتحاد و اے این پی کے صدر شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں یسہ فریقی اتحاد کامیابی حاصل کرے گی ، برسراقتدار سیاسی جماعتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے بھی اس دھرتی کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اب بھی پختونوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے ، عوام کی نظریں اے این پی پر لگی ہوئی ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام برسراقتدار جماعتوں کی ناقص کارکردگی کا بدلہ اُن سے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے ذریعے لیں گے ، دھرنوں کی سیاست عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں ، سوات کی کھنڈرات سڑکیں ممبران اسمبلی کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اسلام پور میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی فنانس سیکرٹری اکرام خان کی رہائش گاہ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت عزیز خان استاد صاحب نے کی جبکہ تقریب سے اکرام خان ، عزیز خان ، رحمانی گل ، فضل حکیم آف مرغزار اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علاقے کے عوام نے اکرام خان کو ضلع کیلئے موزوں اُمیدوار قرار دیتے ہوئے ان کا انتخاب کر لیا لیکن اکرام خان نے اختیار سہ فریقی اتحاد کو دیدیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیر شاہ خان اور اکرام خان نے کہا کہ اسلام پور یونین کونسل عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ ہے انشاء اللہ سوات بھر میں سہ فریقی اتحاد بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ، اے این پی بلدیاتی انتخابات میں اُن افراد کو سامنے لائے گی جو بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کر سکے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سوات میں کوئی گروپ بندی نہیں جو بھی اُمیدوار سہ فریقی اتحاد سامنے لائے گی انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا اور اُن کیلئے مشترکہ طور پر الیکشن کمپیئن چلایاجائے گا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ برسراقتدار جماعتوں کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں اس لئے اُن کے نظریں سہ فریقی اتحاد اور عوامی نیشنل پارٹی پر لگی ہوئی ہے ، انہوں نے بلدیاتی انتخابات کیلئے خواہش مند اُمیدواروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ تاریخ تک ضلعی کمیٹی کے ساتھ اپنے کاغذات جمع کرائے تاکہ مشترکہ طور پر سہ فریقی اتحاد کی رو سے کوئی حتمی فیصلہ ہو سکے ۔
666 total views, no views today


