مینگورہ، یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام گزشتہ روز سولہویں سینڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں یونیورسٹی سے متعلق مختلف امور پر بحث کی گئی۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی فائینانشل اینڈپلاننگ کمیٹی کے سفارشات کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں ٹیچر سٹڈی رخصتی بھی زیربحث لائی گئی اور سینڈیکیٹ نے مطالعاتی رخصتی کی منظوری کے علاوہ بارہویں،تیرویں اور چھودویں سیلیکشن بورد کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کی سربراہی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر جہانزیب خان نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ، اور حفظ الرحمٰن منیجنگ ڈائیریکٹر فرنٹیئر ایجوکیشن فاوٗنڈیشن اوریونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرارمحبوب الرحمٰن نے بھی شرکت کریں۔
632 total views, no views today
Comments


