مٹہ۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ منڈل ڈاگ ندی میں گرکر تین بچے جاں بحق۔ بچوں میں دو کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا‘ حبیب اللہ اور محمد خان سمیت تینوں بچوں کی لاشیں علاقے کے لوگوں نے ندی سے نکال دی۔ مٹہ کے علاقے منڈل ڈاگ میں واقع لکڑے کے پل کو پار کرتے ہوئے تینوں بچے ندی میں جاگرے‘ عینی شاہدین نے بروقت شور مچا کر دیگر لوگوں کو اکٹھا کر لیا۔
جس پر لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ندی میں اتر کر بچوں کی لاشیں نکال دیں۔ سانحے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں باندھا رہا۔
366 total views, no views today
Comments


