سوات، سوات میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ دوافراد شدید زخمی ہوگئے ، لنڈاکے پولیس سٹیشن کے مطابق گاؤں لنڈاکے میں زمین کی تنازعہ پر خاتون شگفتہ فیاض ولد سلطان سکنہ لنڈاکے نے فائرنگ کرکے تیس سالہ نوجوان سجاد علی ولد ایوب پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، ان کو فوری طبی امداد کیلئے بریکوٹ سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید علاج کیلئے نوجوان کو سیدو گروپ آف ہسپٹلز لایا گیا۔
سوات کے تحصیل مٹہ کے سمبٹ میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چل جانے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے ، مٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق حضرت اپنے گھر میں پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک اس سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں حضرت ولد حضرت عمر اور رحمت ولد حضرت عمر
شدید زخمی ہوگئے ، دونوں کو فوری طبی امداد کیلئے مٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر رحمت علی ولد حضرت عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
705 total views, no views today


