سوات، سوات کے سیاحتی علاقہ فضاگھٹ میں ٹرک دریائے سوات میں جاگری، ڈرائیور دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا، مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق کالام سے مینگورہ انے والا ٹرک فضاگھٹ کے مقام پر دریائے سوات میں جاگرا ، جس میں موجود ڈرائیور دریائے سوات کے تیز موجوں کی نذرہو گیا۔
شموزئی پولیس سٹیشن کے مطابق ایک پچیس سالہ شخص کی لاش کو مقامی ابادی نے دریائے سوات سے نکالا ہے، جس کی شناخت سیف اللہ ولد گل محمد سکنہ کالام کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق نوجوان ٹرک ڈرائیور ہے جو فضاگھٹ کے مقام پر دریائے سوات میں گرا تھا، اور دریائے سوات کے بے رحم موجوں نے نوجوان کی لاش کو شموزئی تحصیل بریکوٹ پہنچایا ، پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔
648 total views, no views today
Comments


