کبل،پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل توتانوبانڈئی کے صدر نے کابینہ سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،بلدیاتی الیکشن کے آمد پر اس اہم شمولیت نے علاقے کے سیاست کا نقشہ بدل دیا ،تحریک انصاف مفاد پرستوں کا ٹولہ بن چکا ہے جہاں پر کارکنان و عہدیداروں کے بجائے من پسند افراد کو ترجیح دی جاتی ہے ،سابق صدر عبد اللہ کا خطاب ،اے این پی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی میں عزت و احترام اور ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے،اے این پی سوات نائب صدر خورشید خان کی یقین دہانی
پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل توتانوبانڈئی کے صدر عبد اللہ نے جنرل سکریٹری امجد علی،نائب صدر گل کریم ،سکریٹری وزیر ،تحصیل کبل یوتھ سکریٹری شبیر سمیت ظاہر شاہ خان،نور اللہ جان،یونس خان ،عطاء اللہ ،اعجاز ذادہ،انور ذادہ،ظفر علی،ذیشان احمد،عثمان علی،سلمان خان،نیاز احمد،افسر علی،ممتاز،اسرار علی اور دیگر نے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر خورشید خان کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی صدر عبد اللہ ،نایب صدر گل کریم اور دیگر نے کہا کہ تحریک انصاف بے انصافوں کی پارٹی بن چکی ہے جہاں پر ممبران اسمبلی اور وزراء عمران خان کے ویژن اور پارٹی منشور سے ہٹ کر پسند نا پسند کے بنیاد پر فیصلے کررہے ہیں جسکی وجہ سے عہدیداروں سمیت عام کارکنان مایوسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ منسٹر فار ہاوسنگ و ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی کے ناقص پالیسیوں سے دل برداشتہ ہوکر پی ٹی آئی یوسی توتانوبانڈئی کابینہ نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اگر سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو علاقے میں پی ٹی آئی کا نام لیوا تک باقی نہیں رہے گااس موقع پر اے این پی سوات کے صدر خورشید خان نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی میں عزت و احترام اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی مکمل یقین دیانی کرائی اور یقین دلایا کہ شامل ہونے والے ساتھی اپنے اس فیصلہ پر تاحیات فخر کرینگے۔
702 total views, no views today


