مینگورہ،ادارہ مشال سے کچھ عرصہ قبل تربیت پاکر رہائی پانے والے اٹھارہ افراد کوپاک آرمی نے کاروبار شروع کرنے اورزرق حلا ل کمانے کیلئے سامان اورآلات فراہم کئے ،اس سلسلے میں گذشتہ روز ودودیہ ہال سیدوشریف میں ایک تقریب منعقدہوئی جس کے دوران مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرسوات محموداسلم وزیر نے ان افراد کو سامان فراہم کئے جس میں ٹیلرنگ ،نرسنگ ،والکنائزنگ،کارپینٹر،کمپیوٹر،کولڈڈرنکس،زراعت،ویلڈنگ،سنیٹری،ہوزری وغیر کا مکمل سامان شامل تھا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سوات نے امیدظاہرکی کہ اب یہ لوگ معاشرہ میں پرامن شہری بن کررہیں گے اوردوبارہ اس راستے پر نہیں چلیں گے جو فلاح کی طرف نہیں جاتا ہوبلکہ ان آلات اورسامان کے ذریعے رزق حلا ل کمائیں گے،انہوں نے کہاکہ پاک آرمی نے ان افرادکی ذہن سازی اورتربیت کے ساتھ ساتھ انہیں مختلف ہنر بھی سکھائے ،انہوں نے کہاکہ پاک آرمی امن کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ بھٹکے ہوئے افراد کوراہ راست پر لانے کیلئے بھی بھرپوراندازمیں کوشش کررہی ہے جس کے بہتراورمثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی پاک آرمی نے ان افرادکو نہ صرف یاد رکھا بلکہ انہیں کاروبار شروع کرنے کیلئے وسائل بھی فراہم کردئے جو ایک احسن اقدام ہے، اس موقع پر پاک آرمی کے کرنل علی یاسراوردیگر افیسرزبھی موجود تھے۔
642 total views, no views today


