سوات ، ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن ازاد خان کی خصوصی ہدایت پر ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں پولیس کے کامیاب کاروائیاں ، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار ، منشیات برآمد کرلی ، سرچ اپریشن ، ریجنل پولیس افیسر ازادخان کی خصوصی ہدایت پر سوات ، بونیر ، شانگلہ ، دیر اپر ، دیر لوئر اور چترال میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں درجنوں افراد گرفتار کرلئے گرفتار ہونے والوں سے مختلف کاروائیوں کے دوران94 اشتہاری اور136مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح مختلف کاروائیوں کے دوران12کلاشنکوف ،56پستول ،3458 کارتوس 37,چارجرز ، 4مارٹر گولہ ،راکٹ لانچر 4،راکٹ لانچر گولے 2،خنجر3،65 کلو408 گرام چرس ،146 لیٹرشراب ، 0.219 گرام ہیروئن اور2.129گرام افیوم برامد کرکے مقدمات درج کر دیئے ،ڈی آئی جی ازاد خان نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ جرائم کے خاتمہ میں بھر پور ادا کرے ،انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور ہم 24گھنٹے عوام کے خد مت کے لئے حاضر ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام کی تحفظ کے خاطر اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گے
688 total views, no views today


