سوات، سوات کی یونین کونسل کوزبانڈئی میں سہ فریقی اتحاد نے اے این پی لیاقت علی خان کو ناظم کے عہدے کے لئے امیدوار نامزد کردیا ،اس سلسلے میں اے این پی ،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف پر مشتمل اتحاد کے مقامی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پربلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلا ن کیا گیا اور مشترکہ مہم چلانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی پی کے83کے جنرل سیکرٹری عنایت الرحمن قریشی ،جے یو آئی کے قاری ثاقب،اورنگزیب،عبدالرحیم ،اخترحسین،بہروز خان،ڈاکٹر حسین،لاجبر خان اور ابراہیم گل دا نے کہاکہ کہ موجودہ حکمرانوں سے عوام مایوس ہوچکے ہیں اس لئے ہم نے سہ فریقی اتحاد کی پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی جاسکے اور ان کے مسائل کو بطریق احسن حل کیا جائے ۔
700 total views, no views today


