مدین، ایس ایچ او اعجاز خان نے منشیات فروش سے قرآن پر حلف لے لیا آئندہ منشیات فروخت نہیں کریں گے تٖفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اعجاز خان نے مینار مسجد مدین میں دو منشیات فروش جس میں فرمان علی عرف شیناولد شیر علی خان سکنہ بر کلے مدین اور قاری سعیداللہ ولد امیر نظر گٹ مدین سے قرآن مجید پر اس بات کی حلف لے لی کہ وہ آئندہ منشیات فروخت نہیں کریں گے ایس ایچ او اعجاز خان تھانہ مدین ،انوسٹی گیشن ایس ایچ او آیاز خان اور علاقہ کے مشران بھی موجود تھے ایس ایچ او اعجاز خان نے مدین پریس کلب کے صحافیوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کئی مرتبہ منشیات فروشوں کو مدین پولیس نے گرفتار کئے اور عدالت بھیج دئیے لیکن اس مرتبہ میں ان منشیات فروشوں سے قرآن پاک پر حلف لیتا ہوں اور متنبہ کر تا ہوں کہ اگر وہ باز نہ آئے تو پھر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
692 total views, no views today


