مینگورہ، کارڈیالوجی سپیشلسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ نے ای سی جی کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر کم سے کم اخراجات آتے ہیں جبکہ مریض کا بروقت علاج ہوجاتاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیدومیڈیکل کالج میں پری کنونشن پیما سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹراپنی پیشہ ورانہ خدمات کیساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رکھیں اوراعلیٰ اخلاق کے ساتھ مریضوں کے ساتھ تعلق کو بھی مدنظر رکھا جائے ،انہوں نے کہاکہ پیما نے ہمیشہ ملک کے اندراورملک سے باہر آفات اورہنگامی صورتحال میں قوم کی خدمت اپنا اہم فریضہ سمجھ کرکی ہے اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا ،اس موقع پر معروف فزیشن ڈاکٹر رحمت اللہ اوپل،ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر گلشن فاروقی،ڈاکٹر انورجمال اورڈاکٹر عبیداللہ نے کہاکہ پیما کا اصل مقصد عوام کو سستے علاج کی فراہمی کیساتھ اسلامی اقدار کو بھی مدنظر رکھنا ہے ،آج سے شروع ہونے والے کنونشن میں سرجیکل ،میڈیکل ٹریٹمنٹ پر معروف ڈاکٹرزمقالے پیش کریں گے۔
920 total views, no views today


