سوات، سوات میں اے این پی ،جے یو آئی ف اور پیپلزپارٹی پر مشتمل سہ فریقی اتحاد نے بلدیاتی انتخابات کے لئے منصبوبہ بندی بنالی ،مشترکہ طور پر انتخابی مہم چلانے اور متقفہ طور پر امیدوار سامنے لانے پر اتفا ق کرلیا گیا اس سلسلے میں پیپلزپارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری روح الامین لالہ کی رہائش گاہ قمبر پر سہ فریقی اتحادکا اجلاس منعقد ہوا
جس میں اے این پی کے ضلعی صدر شیر شاہ خان ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری واجد علی خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ،سابق تحصیل ناظم عبدالجبار خان ،جے یو آئی ف کے ضلعی امیر قاری محمود ،جنرل سیکرٹری حاجی اسحاق زاہد ،سید حبیب علی شاہ ،مولانا عرفان اللہ اورپیپلزپارٹی کے ضلعی صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری روح الامین لالہ ،بخت شیروان ،شاہی خان اور ریاض ایڈوکیٹ سمیت اتحاد کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں سہ فریقی اتحاد مشترکہ طور پرامیدوار سامنے لائے گا اور تمام جماعتیں مشترکہ طور پر انتخابی مہم چلائیں گی ،انہوں نے کہاکہ امیدواروں کی تقسیم کے لئے باضابطہ حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے تاکہ مخلص اور دیانت دار امیدواروں کو سامنے لاکر حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کی جاسکے۔
353 total views, no views today


