کبل، پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے زیر اہتمام تحصیل صدر عبد الغفور کے رہائش گاہ پر بلدیاتی الیکشن بارے اجتماع منعقد ہوا جس میں سابق نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی جلات خان،عبد الغفور ،فیروز شاہ خان،اجمیر خان،عثمان غنی،سلطان حسین ،حاجی ملوک،انعام الرحمن،عبد الکبیر خان،سیراج ممبر،یوسف خان،احمد زیب،شیر احمد،عطا ء للہ ۔شوکت خان،نور الہدی،عدالت خان،عالم زیب،خان گل،جہانزیب پاچا،سید افضل شاہ،اکبر حسین سارجنٹ،ڈاکٹر رحیم شاہ،بہاو لدین،نادر خان،حسن دیار سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جلات خان،عبد الغفور،فیروز شاہ خان،اجمیر خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں بے اتفاقی اور افرتفری کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس سے سبق سیکھ کر لیگی کارکنان بلدیاتی الیکشن کے لئے سبز جھنڈے تلے متحد و متفق ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ پی ایم ایل ن کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے جبکہ نواز شریف نڈر،بے باک اور عوام دوست لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے سمیت اپنے دور اقتدار میں بہترین پالیسیوں کے بدولت ملک وقوم کو ترقی کے راہ پر گامزن کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار افراد کو باہمی اتفاق رائے سے میدان میں اتاریں گے تاکہ صوبائی حکومت کے پیدا کردہ مسائل ومشکلات کو حل کیا جا سکے اس موقع پر بلدیاتی الیکشن کے لئے فیروز شاہ خان،نور الہدی،اجمیر خان،جلات خان،محمد خان،انعام الرحمان،علی اصغر ،یوسف خان،حسن دیار اور دیگر پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی جو بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اور ضرورت پڑنے پر فیصلہ کے اختیار مند ہونگے اس موقع پر تمام ویلج کونسلز کے میٹنگز اور متفقہ امیدواروں کی حتمی فہرست کمیٹی کے پاس 6اپریل تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی اجتماع کے دوران میاں گل جان پاچا کے وفات پر خالی ہونے والے تحصیل کبل سینئر نائب صدر کے عہدے پر انکے فرزند سید افضل شاہ کو باہمی اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔
808 total views, no views today


