مینگورہ ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر اور سہ فریقی اتحاد کے چیئرمین شیر شاہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مایوس عوام بلدیاتی بات میں سہ فریقی اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے ، الیکشن کمیشن سوات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے استعمال ہونے والے سرکاری وسائل کا نوٹس لے ورنہ سہ فریقی اتحاد کے ورکرز احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ، عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے ترجمان عبداللہ یوسفزئی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان ، سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان ، عبداللہ یوسف زئی ، اکرام خان ، سلطان علی اورابراہیم دیولئی نے بھی خطاب کیا ، ضلعی صدر شیر شاہ خان نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد کے قائدین مشاورت اور افہام و تفہیم سے نشستوں کی تقسیم کا عمل پورا کرے گا اور متفقہ طور پر مخلص امیدوار میدان میں اتاریں گے ،انشاء اللہ کامیابی ہماری ہوگی ، اجلاس میں سہ فریقی اتحاد کی سرگرمیوں اور کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔
698 total views, no views today


