مینگورہ، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سلیم خا ن نے کہاہے کہ اگر حکمرانوں نے بھٹوکے منشورکو عملی جامہ پہنایا تو عوام کے مسائل اورمشکلات میں نمایاں کمی آسکتی ہے ،کارکن ذولفقارعلی بھٹوکے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،پی پی پی ایک مضبوط ہے جوقدم قدم پر عوام کی خدمت میں مصروف ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلزسیکرٹریٹ سوات میں بھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ سب مل کر ذولفقارعلی بھٹو کے مشن اورپیغام کو آگے بڑھائیں گے اوربھٹوجس اعلیٰ مقام پر ملک کوپہنچاناچاہتے تھے ملک کو اسی مقام پرپہنچائیں گے،انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید نے قوم کو آئین اورایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا ،عوام کو پاسپورٹ دے کر دنیا بھر میں شناخت اور جمہوریت دی یہاں تک کہ ملک وقوم ،غریب عوام کیلئے جام شہادت نوش کیا ،انہوں نے کہاکہبھٹونے ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ایک مربوط پروگرام دیا ہے اگر حکمران اسے عملی جامہ پہنائیں تو عوامی مسائل میں نمایاں کمی آسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ پی پی پی خدمت کا دوسرانام ہے جس کا ہر کارکن عوام کی خدمت کو اپنی اہم ترین ذمہ داری سمجھتاہے ،اس موقع پر حاجی محمدزبیراورپارٹی کے دیگرقائدین نے بھی خطاب کیا،دریں اثناء ضلعی صدرسلیم خان نے پی کے بیاسی میں پارٹی کیلئے تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ اجلا س سے بھی خطاب کیا جس کے دوران نثار خان ایڈووکیٹ کوصدر،حمادخان جنرل سیکرٹری،تاج محمدخان سینئروائس صدر،معتبراورسلطان علی نائب صدور،سلطان روم فنانس سیکرٹری ،بخت زمین ڈپٹی جنرل سیکرٹری،محمدخالق انفارمشن سیکرٹری ،محبوب خان کوآفس سیکرٹری مقررکیاگیا۔
576 total views, no views today


