سوات،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)خیبرپختونخوا کے انتخابات ،ڈاکٹر محمد سبحان پیما کے صوبائی صدر منتخب ہوگئے جبکہ صوبائی شوریٰ کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ،انتخابات سوات میں سیدومیڈیکل کالج میں منعقد دو روزہ تربیتی کنونشن میں ہوئے جس میں پیماکے اراکین نے اپنے رائے دہی کا استعمال کیا ،انتخابی نتائج کے مطابق ڈاکٹر محمد سبحان نے سب سے ذیادہ ووٹ حاصل کرکے صوبائی صدر منتخب ہوگئے ،اس موقع پر صوبائی سطح پر صوبائی شوریٰ کا انتخاب بھی کیا گیا ،سبکدوش ہونے والے صوبائی صدر کامران حسن نے نومنتخب صدر سے حلف لیا ،اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر محدم سبحان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ڈاکٹروں کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے ڈاکٹروں پر زوردیا کہ وہ دکھی انسانیت کا اپنی زندگی کا محور بنائے ۔
584 total views, no views today


